اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 425.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ثاقب چدھڑ نے کئی بار رابطے کی کوشش کی: عروبہ مرزا سکرین شاٹس سامنے لے آئیں

30 Jul 2026
30 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا نے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ سے منسوب انسٹاگرام میسجز کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان نے مجھ سے بھی متعدد بار رابطے کی کوشش کی۔

عروبہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز پر مبینہ سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکرین شارٹس میں ثاقب چدھڑ کی جانب سے گفتگو شروع کرنے اور سنیپ چیٹ پر بات جاری رکھنے کی درخواستیں شامل ہیں۔

سکرین شاٹس کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ مومنہ اقبال، سیدہ طوبیٰ اور اب میں بھی۔

 

عروبہ مرزا کی یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ثاقب چدھڑ پہلے ہی ایک اور تنازع کی وجہ سے خبروں میں ہیں، جس میں ان پر اداکارہ اور میزبان سیدہ طوبیٰ کو بطور تحفہ آئی فون دینے کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ مومنہ اقبال بھی ثاقب چدھڑ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔

مومنہ اقبال کی درخواست کے مطابق انہوں نے رکنِ اسمبلی پر سائبر سٹاکنگ، ہراسانی، بلیک میلنگ اور شادی کی پیشکش مسترد کرنے کے بعد دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

یہ مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت درج کیا گیا ہے، جس کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کر رہی ہے۔

مومنہ اقبال متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ میں انصاف چاہتی ہوں اور انہوں نے عدالت سے باہر کسی بھی سمجھوتے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ان کے مطابق فرانزک شواہد نے تحقیقات کو مزید مضبوط کیا ہے جبکہ مقدمہ تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

عروبہ مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے مبینہ پیغامات کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث میں مزید شدت آ گئی ہے، تاہم عروبہ مرزا، مومنہ اقبال اور سیدہ طوبیٰ کے تمام الزامات تاحال عدالتی اور قانونی کارروائی کا حصہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے