اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پٹرول لیوی غریب عوام پر ظلم ، آج کراچی سے ٹرین مارچ شروع ہوگا: لیاقت بلوچ

20 Sep 2026
20 Sep 2026

(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پٹرول لیوی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول لیوی پاکستان کے غریب عوام پر ظلم ہے، آج کراچی سے جماعت اسلامی کے ٹرین مارچ کا آغاز ہو جائے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کے ساتھ اب تک مذاکرات کے 5 راؤنڈ ہو چکے ہیں، گزشتہ رات بھی وفاقی وزیر احسن اقبال کا فون آیا تھا، حکومتی کمیٹی نے مذاکرات میں اپنی بہت سی مجبوریاں بتائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچتے، احتجاج جاری رہے گا، اسلام آباد میں ڈی چوک ہی احتجاج کا مرکز ہے، تاہم تاحال احتجاج کے مقام کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا احتجاج کرنا بھی اس کا جمہوری حق ہے، تاہم تحریک انصاف کا اپنا احتجاج ہے اور جماعت اسلامی کا اپنا مؤقف اور احتجاج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے