31 Jul 2026
(لاہورنیوز) صوبائی دارالحکومت میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن کی جوڈیشل کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی والدہ کو چھری کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا ملزم نے اپنی والدہ کی گردن پر چھری سے وار کیا جو جان لیوا ثابت ہوا جب کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں تفتیشی ٹیموں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
