اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ویلنشیا ٹاؤن کیس: ماں ہی تین بچوں کی قاتل قرار، 1 لاکھ 38 ہزار کا زہر خریدا

31 Jul 2026
31 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مقیم امریکی نژاد خاتون اور اُن کے تین بچوں کی ہلاکت کے پُراسرار مقدمے کا معمہ حل ہو گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بچوں کی سفاک ماں ہی اس واقعہ کی مرکزی ملزمہ ثابت ہوئی ہے، کیس میں ملوث مزید دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں ایک کیمیکل شاپ کا مالک جبکہ دوسرا رائیڈر ہے۔

سید ذیشان رضا کے مطابق گرفتار کیمیکل شاپ کا مالک آن لائن کیمیکل فروخت کرتا تھا اور اسی کے ذریعے مقتول خاتون کو زہریلا کیمیکل فراہم کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں 40 برس کی امریکی شہری علینہ اور اُن کے تین بچوں کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئی تھیں۔

ابتدائی طور پر کھانے میں زہر کا شُبہ ظاہر کیا گیا تھا اور بچوں کے والد ناصر ڈوگر کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا تھا، شوہر  نے الزام عائد کیا تھا کہ میری غیر موجودگی میں اہلیہ نے آئس کریم میں زہر ملا کر بچوں کو کھلایا۔

اس کے بعد پولیس  نے ٹیلی فون کے ذریعے امریکا اور کینیڈا میں مقیم علینہ کی بہنوں کے بیانات بھی قلم بند کئے جنہوں  نے تصدیق کی کہ خاتون ذہنی عارضے کا شکار تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان روانگی سے قبل علینہ  نے اپنی ادویات کا استعمال کم کر دیا تھا، واقعہ کے بعد امریکی سفارت خانے کے حکام  نے بھی تفتیشی ٹیم سے رابطہ کیا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا  نے مزید بتایا کہ امریکی نژاد خاتون طویل عرصے سے ذہنی عارضے میں مبتلا تھیں اور آن لائن، مرنے کے مختلف طریقے سرچ کرتی رہتی تھیں، اسی دوران اُن کا رابطہ آن لائن کیمیکل فروخت کرنے والے ایک دُکان کے مالک سے ہوا جس نے زہریلا کیمیکل فراہم کرنے کے عوض ایک لاکھ 38 ہزار 540 روپے بذریعہ منی گرام وصول کئے۔

خاتون  نے کیمیکل پر مشتمل پارسل اپنی ایک دوست کے گھر منگوایا، 16 جولائی کو خاتون  نے نجی پیزا شاپ پر اپنی دوست کے ہمراہ کھانا کھایا اور وہیں سے کیمیکل والا پارسل وصول کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگلے روز 17 جولائی کو انہوں نے آئس کریم میں پوٹاشیم سائنائیڈ ملا کر تینوں بچوں کو کھلا دی، بچوں کو زہر ملی آئس کریم کھلانے کے بعد ملزمہ نے خود بھی وہی آئس کریم کھائی اور بعد میں اپنے شوہر ناصر کو بھی زہر آلود آئس کریم کھلانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی۔

ڈی آئی جی  نے واضح کیا کہ علینہ کے شوہر ناصر کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا گیا اور اُن سے مکمل تفتیش کی گئی جس کے بعد وہ اس واقعہ میں ملوث نہیں پائے گئے، تمام حالات و واقعات اور فرانزک رپورٹ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ملزمہ  نے بچوں کو زہر دینے کے بعد خود کشی کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے