30 Jul 2026
(لاہور نیوز) قلعہ گجر سنگھ میں میاں بیوی سے مبینہ بدسلوکی پر2 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ہو گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری علی حسن نے الزام لگایا کہ بیوی کو اورنج لائن سٹیشن سے لیتے وقت اہلکاروں نے روک کر تشدد کیا، پولیس اہلکاروں نے خاتون کو ہراساں کیا اور نازیبا الفاظ استعمال کئے۔
مدعی کے مطابق اہلکاروں کی نیم پلیٹس پر شاہد اور مصطفیٰ کے نام درج تھے، ون فائیو پر کال کے بعد پولیس موقع پر پہنچی، اہلکار مصطفیٰ پکڑا گیا جبکہ شاہد فرار ہو گیا، تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں اہلکاروں کیخلاف دفعات 354، 170 اور 171 کے تحت مقدمہ درج ہوا۔
