30 Jul 2026
(لاہور نیوز) مسلم ٹاؤن میں شیخ زاہد ہسپتال کے قریب 11 کے وی کی ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں ایک راہگیر خاتون پر گرنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ان کے ساتھ موجود بچی محفوظ رہی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد خاتون بری طرح جھلس گئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 11 کے وی کی تاروں میں کرنٹ موجود ہونے کے باعث لاش کو فوری طور پر منتقل نہیں کیا جا سکا، اس سلسلے میں لیسکو کو بجلی کی فراہمی معطل کرنے کیلئے اطلاع دے دی گئی ہے۔
ریسکیو کے مطابق لیسکو کی ٹیموں کے موقع پر پہنچنے اور بجلی بند کئے جانے کے بعد ہی لاش کو محفوظ طریقے سے سڑک سے اٹھایا جائے گا، پولیس نے واقعے کی مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔
