اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 425.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون بارشوں سے ملک بھر میں ہونیوالے نقصانات کی تفصیل جاری

30 Jul 2026
30 Jul 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوئے، 26 جون سے اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 121 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 279، خیبرپختونخوا میں 80، بلوچستان میں 15، آزاد کشمیر میں 5 اور سندھ میں 2 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث اب تک 381 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 55 بچے، 41 مرد اور 25 خواتین شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 55، پنجاب میں 45، آزاد کشمیر میں 10، بلوچستان میں 8، سندھ میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مجموعی طور پر 901 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 459 مویشی سیلاب کی نذر ہوئے، اس کے علاوہ 36 پلوں اور 25 کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے