30 Jul 2026
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے پٹرول پر لیوی اور دیگر ٹیکسزکیخلاف 7 اگست کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے جس پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی عوام کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ احتجاج سے معتلق عہدیداران کو ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی، ملک بھر سمیت لاہور کی اہم شاہراہوں کو بند کیا جائے گا۔
لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ پٹرول پر عائدلیوی اور دیگر ٹیکس ختم کئے جائیں۔
