اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 425.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل چیمپئنز کپ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے اہم ثابت ہوگا: مائیک ہیسن

30 Jul 2026
30 Jul 2026

(لاہورنیوز) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ نئے متعارف کرائے گئے 4 ٹیموں پر مشتمل نیشنل چیمپیئنز کپ سے پاکستان کی 2027 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مضبوط بنانے میں اہم مدد ملے گی کیونکہ کامیاب ٹیم کی تشکیل کے لیے مسابقتی ڈومیسٹک کرکٹ ناگزیر ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کے روز نیشنل چیمپیئنز کپ کی ٹیموں اور شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ 50 اوورز پر مشتمل لسٹ اے ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

7 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے 2026-27 ڈومیسٹک سیزن کا آغاز ہوگا جبکہ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس، پاکستان بلیوز اور پاکستان گولڈ کی 4 ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ لیگ مرحلے کے اختتام پر سرفہرست دو ٹیمیں 18 اگست کو فائنل کھیلیں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ پی سی بی نے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد 2027 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے تاکہ قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سیزن سے قبل معیاری اور مسابقتی میچز کھیلنے کا موقع مل سکے۔

قومی وائٹ بال کوچ نے پاکستان ٹیم کی بڑی آئی سی سی ٹورنامنٹس میں کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستان نے عالمی مقابلوں میں عمدہ کھیل پیش کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ ٹیم 2027 ورلڈ کپ میں بھی مضبوط مہم چلائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے