اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا

30 Jul 2026
30 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

بھارت نے زمبابوے کے خلاف 3میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں کئی اہم تبدیلیاں سامنے آئیں۔

صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ 819 پوائنٹس رکھنے والے ابھیشیک شرما تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے ایشان کشن 910 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے نوجوان بیٹر صائم ایوب 560 پوائنٹس کے ساتھ 41ویں، سابق کپتان بابر اعظم 555 پوائنٹس کے ساتھ 43ویں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 547 پوائنٹس کے ساتھ 45ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سپنر ابرار احمد 736 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان بدستور سرفہرست اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے محمد نواز 10 ویں، فاسٹ بولر سلمان مرزا ایک درجہ ترقی کے بعد 15ویں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے