30 Jul 2026
(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد اور محمد عباس کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا۔
آئی سی سی نے پاکستانی فاسٹ بولر خرم شہزاد کو کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون کی خلاف ورزی پرمیچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
خرم شہزاد نے ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز اختیار کیا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے ایک اور پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کو تنبیہ جاری کی گئی ہے، جنہوں نے جومیل وریکین کو آؤٹ کرنے پر نامناسب انداز میں جشن منایا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
