29 Jul 2026
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر وسیم اکرم کا پالتو کتا مبینہ طور پر کراچی سے لاپتہ ہوگیا۔
وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی سٹوری کے مطابق ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ (لانگ کوٹ) کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 سے گم ہو گیا ہے۔
سٹوری میں بتایا گیا ہے کہ 5 مہینے کے سیاہ رنگ کے اس کتے کو آخری مرتبہ ڈی ایچ اے فیز 8 میں دیکھا گیا تھا۔

کتے کی بازیابی یا اس کے بارے میں قابلِ اعتماد اطلاع فراہم کرنے والے شخص کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔
مالکان نے ڈی ایچ اے فیز 8 کے رہائشیوں، سکیورٹی گارڈز اور مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے پارکس، باغات، گلیوں، چھتوں اور گیراجز میں کتے کی تلاش میں تعاون کریں۔
