اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کی بندش، ٹریفک نظام میں نمایاں بہتری

30 Jul 2026
30 Jul 2026

:کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کے داخلے پر پابندی کے بعد ٹریفک کے بہاؤ اور سفر کے دورانیے میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس پر شہریوں نے اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران سخت کریک ڈاؤن کے باعث کینال روڈ پر کوئی مہلک ٹریفک حادثہ پیش نہیں آیا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کینال روڈ سمیت ماڈل روڈز پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کیا گیا ہے۔

 سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی  کا کہنا تھا کہ اب تک 8,810 چنگ چی رکشوں اور 22,822 لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ لوڈر رکشوں پر سریا، لوہے کے پائپ اور دیگر بھاری سامان دیگر ٹریفک کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں، جبکہ چنگ چی رکشے ٹریفک کی روانی متاثر کر رہے تھے۔

 انہوں نے  مزید  کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے