29 Jul 2026
(لاہور نیوز) سابق سیشن جج و ایڈووکیٹ ہائیکورٹ محمد اعظم بھور انتقال کر گئے۔
مرحوم محمد اعظم بھور جسٹس (ر) محمد انور بھور کے والد تھے، وکلا، ججز، عزیزو اقارب اور رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں نے بھی دکھ کا اظہار کیا۔
نمازِ جنازہ 29 جولائی کو شام 5 بجے 125 ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
