اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مسلم ٹاؤن: فٹ بال میچ کے دوران نوجوان کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

29 Jul 2026
29 Jul 2026

(لاہور نیوز) مسلم ٹاؤن میں فٹ بال میچ کے دوران 19 سالہ نوجوان ریان یعقوب کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ریان یعقوب کو فٹ بال میچ کھیلنے کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور مختلف شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق قانون کے مطابق مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے