(لاہور نیوز) محکمہ جیل خانہ میں تقرروتبادلوں،چھٹیوں پر سفارش نہیں چلے گی، ٹرانسفر، پوسٹنگ، ویڈلاک اور ارنڈ لیو کی درخواستیں اب صرف "پراپر چینل" سے قبول ہوں گی۔
پنجاب جیل ڈیپارٹمنٹ میں ہارڈشپ کمیٹی کے تحت افسران و اہلکاروں کے مسائل 14 جولائی 2026 کے لیٹر کے تحت حل کیے جائیں گے، ویڈلاک پالیسی کے تحت ٹرانسفر،پوسٹنگ کے لیے درخواست، میاں بیوی کا شناختی کارڈ، نکاح نامہ اور سروس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ویڈلاک کیس میں دونوں میاں بیوی کا ڈیپارٹمنٹل سروس سرٹیفکیٹ اور پوسٹنگ چارٹ لگانا بھی لازمی ہوگا، عام ٹرانسفر،پوسٹنگ کے لیے درخواست، پوسٹنگ چارٹ، شناختی کارڈ اور سپورٹنگ دستاویزات درکارہوں گی۔
ارنڈ لیو کے لیے درخواست کے ساتھ پوسٹنگ چارٹ، شناختی کارڈ اور متعلقہ اتھارٹی سے تصدیق شدہ لیو فارم جمع کروانا ہوگا، آئی جی جیل نے حکم دیدیا، ہر 15 دن بعد ریجنل سطح پر میٹنگ ہو گی۔
درخواستیں اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، سپرنٹنڈنٹ جیل کی تصدیق اور سفارش کے بغیر آنے والی درخواستیں ہرگز قبول نہیں کی جائیں گی، سرکلر کی کاپی پنجاب بھر کے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل، پی اے اور اے ڈی ایڈمن کو بھجوادی گئی۔
