اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد شدید مندی

29 Jul 2026
29 Jul 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد شدید منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 935 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک انڈیکس منفی زون میں چلا گیا، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 631 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 1 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 277.85 روپے سے کم ہو کر 277.84 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے