اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سمارٹ لاک ڈاؤن میں اضافے کی چہ مگوئیاں، تاجر برادری نے مخالفت کر دی

29 Jul 2026
29 Jul 2026

(ویب ڈیسک) فیول کرائسز سے نمٹنے کیلئے مبینہ طور پر سمارٹ لاک ڈاؤن میں اضافے اور کاروباری اوقات مزید محدود کئے جانے کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں، جس پر تاجر برادری نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مخالفت کر دی ہے۔

آل پاکستان پان سگریٹ ایسوسی ایشن نے حکومت سے دکانوں کے اوقات کار میں ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے، ایسوسی ایشن کے صدر وسیم علی کا کہنا ہے کہ فیول کرائسز کے نام پر ایک مرتبہ پھر تاجروں کو مشکلات سے دوچار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ حکومت کو واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اس بار تاجر برادری خاموش نہیں بیٹھے گی، پہلے سے نافذ کاروباری اوقات پر عمل درآمد کے باعث تاجر شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

وسیم علی نے ہفتے میں تین دن سمارٹ لاک ڈاؤن اور کاروباری اوقات میں مزید کمی کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی صورت قابل قبول نہیں، پان اور سگریٹ کی دکانوں کو رات 9 بجے کے بجائے رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ تاجروں کو ریلیف مل سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے