اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے حتمی نتائج کا اعلان

27 Jul 2026
27 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، اور پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) سمیت حکومتِ پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے لیے ایک تحریری جبکہ دس حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔

سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومتِ پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے ایک تحریری اور دس حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں سٹینو ٹائپسٹ کی 3 اسامیوں کے لیے 17 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں اور انہیں انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) اور بورڈ آف ریونیو کے مختلف عہدوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کر دیا ہے، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں ضلع سرگودھا کے لیے سارجنٹ کی 20 اسامیوں پر 20 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

ضلع ملتان میں سارجنٹ کی 14 اسامیوں پر 14 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ضلع چنیوٹ میں سارجنٹ کی 10 اسامیوں پر 10 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے