اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور میں مسلسل بارش، سیکرٹری ہاؤسنگ کا نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ

25 Jul 2026
25 Jul 2026

(لاہور نیوز) شہر میں جاری بارش کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل فیلڈ میں موجود رہے اور لکشمی چوک انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک سائٹ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ نے واسا لاہور کی جانب سے نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایم ڈی واسا غفران احمد سے شہر میں قائم 18 واٹر سٹوریج ٹینکس کی کارکردگی کے بارے میں استفسار کیا۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام واٹر سٹوریج ٹینکس مکمل طور پر فعال ہیں، جبکہ زیر تعمیر واٹر سٹوریج ٹینکس بھی اپنی استعداد کے مطابق بارش کا پانی ذخیرہ کر رہے ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے زیر تعمیر واٹر ٹینک سائٹ کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا۔

نورالامین مینگل نے موقع پر موجود شہریوں سے واسا کی کارکردگی کے حوالے سے فیڈ بیک بھی لیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے اور نکاسی آب کے انتظامات پہلے سے زیادہ مؤثر ہیں۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک منصوبوں سے نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی میں نمایاں مدد مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بارش کے بعد کئی کئی فٹ پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع رہنا معمول تھا، تاہم اب سمارٹ انجینئرنگ سلوشنز کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے