اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور جنرل ہسپتال میں قرنیہ ٹرانسپلانٹ پروگرام کی باضابطہ منظوری

24 Jul 2026
24 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے انسانی اعضاء کی پیوندکاری انیشیٹو اور صحت کارڈ پروگرام کے تحت لاہور جنرل ہسپتال میں قرنیہ ٹرانسپلانٹ پروگرام کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔

پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی (PHIMC) اور پنجاب لائف انشورنس کارپوریشن کے جامع جائزے کے بعد ملنے والی اس منظوری کے بعداب پنجاب بھر کے صحت کارڈ ہولڈرز اور بینائی سے محروم غریب و مستحق مریضوں کو لاہور جنرل ہسپتال میں اعلیٰ معیار کے قرنیہ ٹرانسپلانٹ (کیراٹوپلاسٹی)کی جدید سہولت میسر آئے گی۔

اس اہم پیش رفت پر پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہیلتھ ویژن صوبے کے غریب عوام کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں  نے شعبۂ امراض چشم کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ گل ملک اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی جنرل ہسپتال کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اداروں کے اعتماد کا ثبوت ہے اور یہ پروگرام قرنیہ کے امراض سے متاثرہ بینائی سے محروم افراد کیلئے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہو گا.

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے