اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری

24 Jul 2026
24 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) بورڈ نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے پی سی ون سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

نئی ہدایات کے مطابق تمام صوبائی محکموں کو منظور شدہ ترقیاتی سکیموں پر مقررہ اہداف اور ٹائم لائن کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

پی اینڈ ڈی بورڈ کے مطابق ہر ترقیاتی منصوبے میں اس کی مجموعی لاگت، تکمیل کی مدت، ذمہ دار افسر، متوقع نتائج اور کارکردگی کے اشاریے واضح طور پر درج کرنا لازمی ہوگا جبکہ منصوبوں کی پیش رفت اور حاصل ہونے والے نتائج کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

نئی پالیسی کے تحت محکموں کو ترقیاتی سکیموں کے نام، لاگت، مقام اور دیگر تمام تفصیلات پہلے سے درست اور مکمل فراہم کرنا ہوں گی تاکہ منصوبوں کی منظوری اور عملدرآمد میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

گائیڈ لائنز میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مالی سال کے دوران ترقیاتی سکیموں میں غیر ضروری تبدیلیوں سے گریز کیا جائے، ہر منصوبے میں سیلاب، قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو بھی لازمی حصہ بنایا جائے۔

پی اینڈ ڈی بورڈ نے واضح کیا ہے کہ صرف باقاعدہ منظور شدہ ترقیاتی سکیموں پر ہی سرکاری فنڈز خرچ کیے جا سکیں گے۔

مزید برآں، تمام صوبائی محکموں کو 31 اگست تک اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، حکومت بجٹ کے مؤثر استعمال اور کارکردگی کی بنیاد پر محکموں کی درجہ بندی بھی جاری کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے