اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معمر رانا کو رومانوی منظر کی ہدایات دینے پر سنگیتا تنقید کی زد میں آگئیں

25 Jul 2026
25 Jul 2026

(ویب ڈیسک) معمر رانا کو رومانوی منظر کی ہدایات دینے پر سنگیتا تنقید کی زد میں آگئیں ہیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور ہدایت کار سنگیتا اپنی نئی فلم مکھو کے ذریعے فلم سازی میں واپس آئی ہیں، اس فلم میں صائمہ نور، میرا اور معمر رانا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کے سیٹ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، حال ہی میں ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں سنگیتا، معمر رانا کو ایک رومانوی منظر کی ہدایات دیتی دکھائی دیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔کئی صارفین نے ہدایات کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر ضروری قرار دیا، جبکہ بعض نے طنزیہ تبصرے بھی کیے۔

دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کسی مختصر ویڈیو کلپ کی بنیاد پر پوری فلم یا ہدایت کار کے کام کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا مناسب نہیں، کیونکہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار کی جانب سے اداکاروں کو مختلف انداز میں رہنمائی دینا ایک معمول کا حصہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ فلم مکھو کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے