اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فلم سے نکالے جانے پر رو پڑا تھا: جاوید شیخ

23 Jul 2026
23 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے کیریئر کے ایک مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک فلم سے انہیں نکال کر ان کی جگہ اداکار فیصل رحمٰن کو کاسٹ کر لیا گیا، جس پر وہ شدید دل برداشتہ ہو گئے تھے۔

ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ  نے بتایا کہ ایک فلم کی ناکامی کے بعد انہیں ایک نئی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی اور وہ اس پر کام شروع کرنے کیلئے تیار تھے۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں فلم سازوں  نے انہیں فون کر کے بتایا کہ فلم کے ڈسٹری بیوٹر کا مؤقف ہے کہ وہ اس وقت فلاپ اداکار بن چکے ہیں، اس لئے ان کی جگہ فیصل رحمٰن کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے  نے انہیں شدید صدمہ پہنچایا اور وہ اس واقعے پر رو پڑے، تاہم اس کے بعد انہیں کئی برس تک سخت جدوجہد کرنا پڑی، مسلسل محنت اور لگن کے باعث وہ دوبارہ کامیابی کی بلندیوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں وہی فلم ساز دوبارہ ان کے پاس فلم کی پیشکش  لے کر آئے، لیکن انہوں  نے دل میں کوئی رنجش نہیں رکھی اور پیشہ ورانہ انداز میں ان کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، تاہم محنت، صبر اور مثبت رویہ ہی انسان کو دوبارہ کامیابی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے