اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حارث کھوکھر کا ڈاکٹر نبیہا علی سے متعلق بڑا انکشاف، الزامات بھی بے بنیاد قرار دے دیے

23 Jul 2026
23 Jul 2026

(ویب ڈیسک)ماہرِ نفسیات اور میڈیا شخصیت ڈاکٹر نبیہا علی خان کی جانب سے گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد ان کے سابق شوہر حارث کھوکھر کا ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے ایک  انٹرویو میں حارث کھوکھر نے کہا کہ ان پر لگائے گئے تشدد کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نبیہا علی خان خود بھی اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں کہ معاملہ جسمانی تشدد کا نہیں تھا۔

حارث کھوکھر کے مطابق انہوں نے نبیہا علی خان اور ان کے بیٹے کے ساتھ ہمیشہ اچھا برتاؤ کیا، یہاں تک کہ ازدواجی زندگی بچانے کے لیے الگ گھر بھی لیا۔انہوں نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ، ’’مجھے بالکل اکیلا کر دیا گیا، اپنے والدین سے ملنے جاتا تو ہر چند منٹ بعد فون آتے۔ 

حارث کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ وہ ڈاکٹر نبیہا علی خان کو پہلے صرف پیشہ ورانہ حیثیت سے جانتے تھے اور انہیں ان کے رویّے کا اندازہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہا علی خان نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے سابق شوہر نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، جس کے بعد انہوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے