اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.09
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.87 قیمت فروخت : 317.44
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.79 قیمت فروخت : 372.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.44 قیمت فروخت : 194.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.94 قیمت فروخت : 197.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.64 قیمت فروخت : 75.78
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.97 قیمت فروخت : 904.60
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نعیمہ بٹ کے بہت نخرے ہیں اور میں نخرے برداشت کرنے والی ڈائریکٹر نہیں، سنگیتا

22 Jul 2026
22 Jul 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ڈائریکٹر سنگیتا نے اداکارہ نعیمہ بٹ سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں سنگیتا نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ماضی کے قصوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔سینئر اداکارہ نے اپنی فلم 'مکھو' کے حوالے سے بھی گفتگو کی جس دوران انہوں نے اداکارہ نعیمہ بٹ کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا۔

سنگیتا نے کہا کہ فلم میں نعیمہ بٹ کو شروع میں کاسٹ کیا تھا لیکن میں نخرے برداشت کرنے والی ڈائریکٹر نہیں ہوں، وہ مجھے کہتی تھیں آپ اس کو ہیرو لے لیجئے، فلاں کام کرلیجئے فلاں کی کاسٹ کرلیجئے تو پھر میں نے کہا بی بی معاف کردیجئے اور مجھے میری ایڈوانس رقم واپس کردیجئے پھر نعیمہ بٹ نے میرا ایڈوانس واپس کردیا۔

سنگیتا نے نعیمہ بٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ تم ابھی نئی آئی ہو اور مجھے انڈسٹری میں 50 سال ہوگئے ہیں، وہ مجھے مشورہ دے گی یہ تو نہیں ہوسکتا ہے، ڈراموں میں کام کررہی ہے اچھی بات ہے لیکن فلم میں بہت اچھا رول تھا، ان کے نخروں کی وجہ سے میں نے منع کردیا، ہم نے اپنے دور میں نخرے نہیں کیے۔

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے