اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف مصنف قدرت اللہ شہاب کو دنیا سے رخصت ہوئے 40 برس بیت گئے

24 Jul 2026
24 Jul 2026

(لاہور نیوز) معروف مصنف قدرت اللہ شہاب کو دنیا سے رخصت ہوئے 40 برس بیت گئے ہیں۔

پاکستانی ادب میں ایسے کئی نام ستارے بن کر چمکے جن کا پس منظر بیورو کریسی تھا لیکن قسمت نے ادبی دنیا میں بھی ان کو اعلیٰ مقام دیا، اس تناظر میں قدرت اللہ شہاب ایک نمایاں مثال ہیں، قدرت اللہ شہاب 26 فروری 1917ء کو متحدہ ہندوستان کے علاقے گلگت میں پیدا ہوئے۔

قدرت اللہ شہاب نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے انگلش کیا اور 1941ء میں انڈین سول سروس میں شامل ہو گئے، ابتداء میں بہار اور اڑیسہ میں خدمات انجام دیں، 1943ء میں بنگال میں تعینات ہوئے، قیام پاکستان کے بعد قدرت اللہ شہاب حکومت آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل مقرر ہوئے۔

بعد ازاں پہلے گورنر جنرل پاکستان غلام محمد، پھرسکندر مرزا اور صدر ایوب خان کے سیکرٹری بھی رہے، پاکستان رائٹرز گلڈ کی تشکیل قدرت اللہ شہاب کی کاوشوں سے ہی عمل میں آئی، ’’شہاب نامہ‘‘ قدرت اللہ شہاب کی خود نوشت ہے۔

’’شہاب نامہ‘‘ مسلمانان برصغیر کی تحریک آزادی کے پس منظر، مطالبہ پاکستان، قیام پاکستان اور تاریخ پاکستان کی چشم دید داستان ہے۔

قدرت اللہ شہاب 24 جولائی 1986ء کو اسلام آباد میں وفات پا گئے، انہیں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے