اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول پر108 روپے 67 پیسے، ڈیزل پر96 روپے 86 پیسے ٹیکسز اور مارجنز وصول

25 Jul 2026
25 Jul 2026

(لاہور نیوز) عالمی منڈی میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث خام تیل اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جبکہ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مقامی ٹیکسز اور مارجنز کا بڑا حصہ شامل ہے۔

 

دنیا نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق فی لٹر پٹرول پر مجموعی طور پر 108 روپے 67 پیسے  مقامی ٹیکسز اور مارجنز عائد ہیں، جبکہ فی لٹر ڈیزل پر 96 روپے 86 پیسے کے مقامی ٹیکسز اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پٹرول پر 80 روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی اور 5 روپے کلائمیٹ لیوی عائد ہے، اس کے علاوہ 7 روپے 16 پیسے فی لٹر فریٹ ریٹ، 7 روپے 87 پیسے او ایم سی کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔

اسی طرح ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے پٹرولیم لیوی اور 5 روپے کلائمیٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے، جبکہ 4 روپے 53 پیسے فی لٹر فریٹ ریٹ، 7 روپے 87 پیسے او ایم سی مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن بھی قیمت کا حصہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے