(لاہور نیوز) برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 475 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم شہر میں بعض دکانداروں کی جانب سے سرکاری قیمتوں کے برعکس فروخت جاری ہے۔
نئے نرخ نامے کے مطابق برائلر زندہ کا تھوک ریٹ 314 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 328 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں بعض دکاندار سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہیں کر رہے اور برائلر گوشت کو صافی گوشت کے نام پر 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انڈے 3 روپے فی درجن مہنگے ہو گئے ہیں، جس کے بعد سرکاری ریٹ 263 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 77 روپے مقرر ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
