اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں کتنا اضافہ ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی

25 Jul 2026
25 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیے جانے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

17 جولائی سے 25 جولائی کے دوران پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

حکومت نے 18 جولائی کو پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔ اس کے بعد 21 جولائی کو پٹرول 35 پیسے سستا کیا گیا، تاہم اسی روز ڈیزل کی قیمت میں مزید 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں 22 جولائی کو پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ 23 جولائی کو پٹرول 6 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے