17 Jul 2026
(لاہور نیوز) قیمتی سامان کی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ہر صورت تمام سکولوں میں ہائی کوالٹی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ رات کے وقت بھی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں سکولوں سے سولر پلیٹس، کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی سامان چوری ہونے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد تمام متعلقہ اتھارٹیز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تعطیلات کے بعد طلبہ کی حاضری بھی بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے یقینی بنائی جائے گی تاکہ سکولوں میں نگرانی اور نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
