اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.09
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.87 قیمت فروخت : 317.44
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.79 قیمت فروخت : 372.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.44 قیمت فروخت : 194.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.94 قیمت فروخت : 197.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.64 قیمت فروخت : 75.78
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.97 قیمت فروخت : 904.60
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جنگ کے اثرات:عالمی منڈی میں تیل 92 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گیا

22 Jul 2026
22 Jul 2026

(لاہورنیوز) امریکا اور ایران کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں ایک ڈالر یا 1.1 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 92.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 82 سینٹ یا تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 85.16 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ پانچ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھیں، منگل کو برینٹ خام تیل 91.01 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 84.91 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیادی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیاں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے