اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نواز شریف سکول آف ایمیننس معیاری تعلیم کے نئے دور کا آغاز ہیں، رانا سکندر حیات

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب کے بچوں کو نواز شریف سکول آف ایمیننس کا تحفہ دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں.

وزیر تعلیم  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے ایک طالبعلم کے ہاتھوں سکول کا افتتاح کروا کر ایک مثبت روایت قائم کی ہے, جدید طرز کے سٹیٹ آف دی آرٹ سکول آف ایمیننس کے قیام سے معیاری اور مفت تعلیم کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔

رانا سکندر حیات کے مطابق نواز شریف سکول آف ایمیننس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بہترین مثال ثابت ہوں گے، جبکہ یہ ماڈل تعلیمی منصوبہ عالمی معیار کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ ہے, سکولوں میں فرینڈلی کلاس رومز، روبوٹکس، سائنس، کمپیوٹر اور سٹیم (STEM) لیبز سمیت جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 300 نواز شریف سکول آف ایمیننس قائم کئے گئے ہیں اور اس منصوبے کا دائرہ کار مرحلہ وار مزید وسیع کیا جائے گا، ان سکولوں میں ہر سال 5 سے 10 لاکھ بچے مفت تعلیم حاصل کریں گے۔

وزیر تعلیم  نے کہا کہ سکول آف ایمیننس جدید انفراسٹرکچر، اعلیٰ تعلیم یافتہ تدریسی عملے اور جدید تعلیمی سہولیات کے حامل ادارے ہیں، جہاں امیر اور غریب کا بچہ ایک ہی چھت تلے تعلیم حاصل کرے گا۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ایسے ماڈل تعلیمی ادارے خود تعمیر اور چلانے کی کوشش کرتی تو اربوں روپے درکار ہوتے، تاہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے قومی خزانے پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر یہ منصوبہ مکمل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سکول آف ایمیننس میں داخلوں کیلئے ہر نشست کے مقابلے میں متعدد امیدوار سامنے آئے، جبکہ ریکارڈ تعداد میں بچوں کی جانب سے داخلہ ٹیسٹ دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ والدین کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

وزیر تعلیم  نے مزید کہا کہ ساہیوال ڈویژن کے بعد وزیر اعلیٰ مریم نواز دیگر ڈویژنز میں بھی خود جا کر سکولز آف ایمیننس کا افتتاح کریں گی، نجی تعلیمی شعبہ بھی اس منصوبے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے، جبکہ حکومت کا عزم ہے کہ ایسے معیاری تعلیمی اداروں کا جال پورے پنجاب میں بچھایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے