اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈاکٹر نبیحہ علی کا خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(ویب ڈیسک) سوشل ایکٹوسٹ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر سے خلع لینے کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیحہ علی  نے اپنے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے خلع دائر کیا۔

انہوں نے عدالت کو موقف پیش کیا کہ ان کے شوہر، حارث کھوکھر، ایک اچھے کردار کے مالک نہیں کیونکہ وہ انہیں گالیاں دینے کے ساتھ تشدد بھی کرتے تھے۔

ان کا موقف ہے کہ شوہر انہیں جانوروں کی طرح ٹریٹ کرتا ہے اور اب وہ ان کے ساتھ ازدواجی زندگی میں نہیں رہنا چاہتیں۔

عدالت میں استدعا کی گئی کہ خلع کی ڈگری جاری کرنے کا فوری حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے