اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.11 قیمت فروخت : 376.78
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.84 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نجی یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سیمینار، ٹریفک قوانین بارے آگاہی

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ایک نجی یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سیمینار میں طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی دی۔

انہوں  نے کہا کہ مہذب معاشرے کی پہچان شہریوں کے ٹریفک شعور سے ہوتی ہے، جبکہ ٹریفک نظام کی بہتری کا انحصار روڈ انجینئرنگ، ٹریفک ایجوکیشن اور مؤثر انفورسمنٹ پر ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹریفک نظام صرف چالانوں سے نہیں بلکہ شعور اجاگر کرنے سے بہتر بنایا جا سکتا ہے، اسی لئے ٹریفک ایجوکیشن کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جانا چاہئے۔

انہوں  نے کہا کہ حادثات قسمت نہیں بلکہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا نتیجہ ہوتے ہیں، ہیلمٹ چالان سے بچنے کیلئے نہیں بلکہ انسانی جان کے تحفظ کیلئے پہننا چاہئے، جبکہ اچھا ڈرائیور وہی ہے جو محفوظ ڈرائیونگ کو ترجیح دے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے