اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات مانگ لیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کروائیں، مالی سال 2025-26 کے اکاؤنٹس فارم-ڈی پر جمع ہوں گے۔

ای سی پی نے واضح کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں گوشواروں کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ لازمی جمع کرائیں، پارٹی سربراہ ممنوعہ فنڈنگ نہ ملنے کا سرٹیفکیٹ دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فارم-ڈی میں اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں ہوگی، سیاسی جماعتوں کو یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کی بینک سٹیٹمنٹس بھی گوشواروں کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی۔

ای سی پی نے مزید ہدایت کی کہ مالی گوشوارے صرف سیکرٹری الیکشن کمیشن کے دفتر میں بذاتِ خود جمع کرائے جائیں گے جبکہ ڈاک، فیکس یا کوریئر کے ذریعے موصول ہونے والے فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے