اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آج سے 24 جولائی تک وقفے وقفے سے بادل برسنے کے امکانات، محکمہ موسمیات

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے 24 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار رہنے کے ساتھ ساتھ دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور دریائی علاقوں میں صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث حبس کی شدت بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے