اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال، ہائی وے ڈویژنز کو الرٹ رہنے کی ہدایت

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری محکمہ تعمیرات و مواصلات راجہ جہانگیر انور، چیف انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز  نے آن لائن شرکت کی، اجلاس میں صوبائی وزیر  نے تمام ممکنہ فلڈ زدہ سڑکوں، پلوں اور کلورٹس کا فوری معائنہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بند نالوں، کلورٹس اور آبی گزرگاہوں کی فوری صفائی یقینی بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہیں گی، جبکہ حساس مقامات پر ریت کے تھیلے، بیریکیڈز، وارننگ سائنز اور ڈی واٹرنگ پمپس ہر وقت دستیاب ہونے چاہئیں۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران حساس شاہراہوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، ممکنہ متاثرہ سڑکوں کیلئے پیشگی متبادل ٹریفک پلان تیار رکھا جائے اور بارش یا سیلاب سے متاثر ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور محکمہ آبپاشی کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ عوام کی حفاظت کیلئے حساس مقامات پر وارننگ اور احتیاطی سائن بورڈز نصب کئے جائیں، جبکہ تمام ایگزیکٹو انجینئرز روزانہ فلڈ صورتحال کی رپورٹ چیف انجینئر اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کور گروپ کو ارسال کریں، مشینری، گاڑیاں اور ایمرجنسی آلات ہر وقت فعال اور تیار حالت میں رکھے جائیں، فیلڈ سٹاف مسلسل انسپکشن جاری رکھے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع دے۔

اجلاس میں سڑکوں اور پلوں کے قریب پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کی فوری نشاندہی اور ان کے خاتمے پر بھی زور دیا گیا، صوبائی وزیر  نے کہا کہ مون سون کے دوران عوامی انفراسٹرکچر اور ٹریفک کے تحفظ کیلئے تمام افسران حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور شاہراہوں پر بلا تعطل آمدورفت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اس لئے تمام ہائی وے ڈویژنز مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر الرٹ رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے