اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈراموں کے سکرپٹس اے آئی سے تیار کئے جا رہے ہیں: مہر بانو کا انکشاف

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ڈیجیٹل کری ایٹر اور ڈانسر مہر بانو نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت متعدد ٹی وی ڈراموں کے سکرپٹس مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کئے جا رہے ہیں، جس سے پیشہ ور مصنفین کی محنت اور صلاحیتوں کی بے توقیری ہو رہی ہے۔

حالیہ گفتگو میں مہر بانو نے کہا کہ لوگوں کو اندازہ ہی نہیں کہ اس وقت ٹی وی پر نشر ہونے والے کتنے ہی ڈراموں کے سکرپٹس مصنوعی ذہانت سے تیار کئے جا رہے ہیں، میں خود بھی ایسے ایک پروجیکٹ پر کام کر چکی ہوں، یہ ان پروفیشنل رائٹرز کی سخت توہین ہے جنہوں نے برسوں اس انڈسٹری کے لئے محنت کی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اسی رویے سے دلبرداشتہ ہو کر میں نے کام کرنا کم کر دیا ہے کیونکہ میں اس صورتِ حال سے شدید مایوس ہوں۔

مہر بانو نے ڈرامہ انڈسٹری میں خواتین کو درپیش مسائل پر بھی کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ می ٹو تحریک کے بعد بھی خواتین کیلئے کام کی جگہ مکمل طور پر محفوظ نہیں ہو سکی۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے کہ کام کی جگہ پر خواتین کس قدر غیر محفوظ ہیں، میں نے برسوں ایسے لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے جن کا رویہ انتہائی نامناسب تھا اور سیٹ پر نوجوان لڑکیوں کے ساتھ جو کچھ ہوتا دیکھا، وہ ناقابلِ برداشت ہے، میری دعا ہے کہ کسی بھی لڑکی کو کبھی ایسے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے