اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور چین کا لائیو اسٹاک اور گوشت کی برآمدات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان اور چین نے لائیو اسٹاک اور گوشت کی برآمدات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کا لائیو اسٹاک شعبہ جدید اصلاحات، ٹیکنالوجی اور عالمی شراکت داری کے ذریعے ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی وفد کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک نے گوشت کی برآمدات میں اضافے اور لائیو اسٹاک شعبے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

 

 

اس  تعاون کے تحت پاکستان میں جدید سلاٹر ہاؤسز، میٹ پروسیسنگ سہولیات اور برآمدی انفراسٹرکچر کے قیام کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان چین کو اعلیٰ معیار کے حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، کولڈ چین اور ٹریس ایبلٹی نظام کو بہتر بنائے گا۔ 

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان وسیع لائیو اسٹاک اثاثوں اور اعلیٰ معیار کے حلال گوشت کی پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے، لائیو اسٹاک شعبہ زرعی معیشت ، ویلیو ایڈیشن، دیہی روزگار اور مجموعی قومی پیداوار میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے