اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔

 

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 694 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا، 100 انڈیکس 74 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 198 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔

دوسرے ٹریڈنگ سیشن کا آغاز بھی مثبت زون میں ہوا تاہم کاروباری روز کے اختتام سے قبل سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 320 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 75 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینچ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 123 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے