اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کفالت کرنا خواتین کی نہیں بلکہ مردوں کی ذمے داری ہے: کومل عزیز

15 Jul 2026
15 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی نامور اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہے کہ کفالت کرنا خواتین کی نہیں بلکہ مردوں کی ذمہ داری ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ اور کاروباری شخصیت کومل عزیز خان کے والدین کی مالی کفالت سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

کومل عزیز خان نے مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہوں نے عشقِ بے نام، رازِ الفت، بساطِ دل، کاسۂ دل سمیت کئی مقبول ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے، تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر کے ملبوسات کا کاروبار کر رہی ہیں۔

کومل عزیز خان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر سوال و جواب سیشنز کا انعقاد کرتی ہیں، حال ہی میں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی والدہ کی مالی مدد کرتی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ نہیں، میرا ماننا ہے کہ گھر کے اخراجات برداشت کرنا خواتین کی نہیں بلکہ مردوں کی ذمے داری ہے۔

اداکارہ کے مذکورہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی تاہم اداکارہ نے بعد ازاں مزید لکھا کہ میں اپنے والد کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی وفات سے پہلے میری والدہ کے لیے اتنے وسائل چھوڑے کہ انہیں کبھی اپنی اولاد پر مالی طور پر انحصار نہ کرنا پڑے، اسی لیے بچت اور سرمایہ کاری بے حد اہم ہوتی ہے۔

ان کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اور تبصرے سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں کومل عزیز اس وقت بھی سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی تھیں جب انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے اپنے خاندان کی مکمل حمایت کے ساتھ الگ اور خودمختار زندگی گزار رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے