اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.11 قیمت فروخت : 376.78
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.84 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ ہما سلیم کا پاکستانی کرکٹر پر دھوکادہی، کردارکشی اور ہراسانی کا الزام

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہما سلیم نے شناخت ظاہر کیے بغیر پاکستان ٹیم کے کرکٹر پر سنگین ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں ہما سلیم نے لکھا کہ ’ایک مشکل وقت میں ایک ایسے کرکٹر کو بے نقاب کرنا چاہتی ہوں جو دھوکا دہی، فراڈ ، کردار کشی اور ہراسگی کی حد پار کرگیا ہے‘۔

 

 

 

اداکارہ نے کرکٹر کا نام  اپنی اسٹوری میں شامل کیے بغیر  لکھا کہ ’2 ماہ سے اس کرکٹر سے میرا کوئی رابطہ نہیں لیکن جب بھی  میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہوں وہ  مجھے ذہنی طور پر  پریشان کردیتا ہے، کوئی بھی  عورت جان بوجھ کر سماجی طور پر خود کو بدنام نہیں کرسکتی اس وقت تک جب تک حد سے تجاوز نہ کرلیا جائے‘۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میری لیگل ٹیم کی جانب سے  جلد اس کرکٹر کو بے نقاب کیا جائیگا کہ حالیہ دنوں پی سی بی کے پیسوں سے یہ ہوٹلوں میں کیا کچھ کرتا رہا۔

ہماسلیم نے الزامات عائد کرتے ہوئے لکھا کہ’  اس کرکٹر نے مجھے، میرے اہل خانہ حتیٰ کہ میرے دوستوں کو بھی میسیج کرکے میری ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی،  اس ہراسانی کا سامنا میں نے اس وقت بھی کیا جب میں اس شخص کے ساتھ تھی اور جب میں نے اپنا کام کرنا شروع کیا تو وہ میرے  کولیگز  کو میسج  کرکے بھی مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر تارہا، یہ سب اس شخص نے اور اسکی فیملی نے کیا‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ایک تکلیف دہ اذیت ناک رشتے میں رہنے کے باوجود میں نے کبھی کچھ نہیں کہا لیکن اس بار میری برداشت کی حد ختم ہوگئی ہے، ہر کہانی کا دوسرا پہلو بھی ہوتا ہے  وہ مجھے دھوکا دیکر لوگوں کے سامنے مجھے  بدنام کررہاہے کہ لیکن میں اس کرکٹر کے خلاف تمام شواہد اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ جلد سامنے لاؤں گی‘۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے