اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.11 قیمت فروخت : 376.78
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.84 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شمعون عباسی نے نیٹ فلکس پر پاکستانی مواد مسترد ہونے کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کا اپنا ایک معیار ہے اور افسوس کی بات ہے کہ ہم آج تک اس معیار تک نہیں پہنچ پائے۔

انہوں نے انسٹا گرام پر نیٹ فلکس کی جانب سے پاکستانی مواد مسترد کیے جانے اور بین الاقوامی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر پاکستانی پروڈکشنز کو محدود پذیرائی ملنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے تکنیکی معیار کی کمی پر روشنی ڈالی۔

شمعون عباسی نے کہا ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا بھر کا مواد ہوتا ہے صرف ایک مخصوص چینل کا نہیں جبکہ اداکار فیصل قریشی اور ہدایت کارہ مہرین جبار کی بات سے اتفاق کروں گا کہ بھارت پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر جگہ نہیں دینا چاہتا یہ کچھ حد تک درست ہے۔

 

اداکار نے کہا کہ میرے نزدیک مسئلہ یہ نہیں کہ بین الاقوامی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پاکستانی مواد قبول نہیں کرنا چاہتے، بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہماری پروڈکشنز تکنیکی معیار پر پوری نہیں اترتیں۔

شمعون عباسی کے مطابق پاکستانی انڈسٹری ابھی تک رنگوں کی درست گریڈنگ (Color Grading) جیسے بنیادی تکنیکی مراحل میں بھی مطلوبہ مہارت حاصل نہیں کر سکی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس جیسے عالمی پلیٹ فارمز تک پہنچانا ہے تو بین الاقوامی تکنیکی معیارات پر پورا اترنا ہو گا، جبکہ کوئی بھی مقامی او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کا متبادل نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز تک رسائی نہ ملنے پر مسلسل جواز پیش کرنے کے بجائے اپنی خامیوں کا اعتراف کر کے انہیں دور کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد شمعون عباسی سے اتفاق کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے