17 Jul 2026
(لاہور نیوز) ملت پارک پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملت پارک پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم عبداللہ کو عارف چوک سے گرفتار کیا۔ ملزم نے پستول کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رکھی تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور دو میگزین برآمد ہوئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، دوسری جانب نصیر آباد پولیس نے سی بی ڈی پنجاب کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان عثمان، سفیان کے قبضے سے 2 رائفلیں، 2 پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ان کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔
