اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.11 قیمت فروخت : 376.78
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.84 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نواز شریف اور مریم نواز کا متوقع دورہِ مظفر آباد، حتمی شیڈول کیلئے اہم مشاورت آج ہو گی

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے متوقع دورۂ مظفرآباد کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم مشاورت آج ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام آج مظفرآباد پہنچیں گے، وفاقی وزراء مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) مظفرآباد ڈویژن کی مرکزی قیادت سے اہم اجلاس کریں گے۔

اجلاس میں صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، بیرسٹر افتخار گیلانی، راجہ ثاقب مجید، کی شرکت کا امکان ہے، چوہدری محمد رشید، نورین عارف، مصطفیٰ بشیر عباسی سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے متوقع دورۂ مظفرآباد کے شیڈول کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے ۔ 

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی انتخابی صورتحال اور حلقہ وار انتخابی مہم کا تفصیلی جائزہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، وفاقی وزراء پارٹی رہنماؤں سے ہر حلقے میں انتخابی مہم مزید مؤثر بنانے کے لیے تجاویز بھی طلب کریں گے، اجلاس میں میاں محمد نواز شریف کے دورۂ مظفرآباد کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی متوقع ہے۔

وفاقی وزراء آج رات مظفرآباد پہنچیں گے اور نجی ہوٹل میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی انتخابی حکمت عملی اور آئندہ سیاسی سرگرمیوں پر اہم فیصلوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے