اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن سکیم کا آغاز، کاروبار کیلئے 5 کروڑ روپے تک قرض فراہمی

15 Jul 2026
15 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا۔

سکیم کے تحت پنک سالٹ سے وابستہ کاروبار کے فروغ، جدید مشینری، آلات اور ایکسپورٹ معیار کی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے سرمایہ کاروں کو 50 لاکھ روپے سے 5 کروڑ روپے تک قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قرضوں کی واپسی آسان اقساط میں 5 سال کے دوران کی جائے گی۔ پنجاب میں قائد آباد کے قریب 110 ایکڑ رقبے پر پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون قائم کرنے کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے، جس سے صنعتکاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

حکام نے بتایا کہ پنک سالٹ کی برآمدات سے سالانہ 300 ملین ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پنک سالٹ کی پیکنگ، پراسیسنگ اور ڈیکوریشن پیسز کی تیاری کے ذریعے عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنک سالٹ کی بڈ 471 ملین روپے تک پہنچی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 2.5 ارب روپے کی پیشکشیں موصول ہو چکی ہیں۔ مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں لیز اور لائسنس کے نیلامی عمل کو ڈیجیٹل کرنے سے ریونیو میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کے بہترین پنک سالٹ ذخائر سے نوازا ہے۔ پنک سالٹ اپنے معیار اور منفرد معدنی اجزا کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے، اب اس پر "میڈ اِن پاکستان" درج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل قوم کی امانت ہیں اور حکومت ان کے تحفظ اور بہتر استعمال کو یقینی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم سے روزگار کے مواقع، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

سرمایہ کار پنک سالٹ فنانسنگ سکیم کے لیے آن لائن درخواستیں متعلقہ سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے