اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کا ڈی پی او قصور کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ

15 Jul 2026
15 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کی تاریخ کی پہلی پارلیمانی جوڈیشل کمیٹی کے اجلاس میں ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے، انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں قواعد کے مطابق طلبی کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا۔

کمیٹی کے فیصلے کے بعد سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے دفتر نے شوکاز نوٹس کی تیاری شروع کر دی، نوٹس جاری ہونے کے بعد ڈی پی او قصور پیر کے روز دوبارہ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا جواب جمع کرائیں گے۔

اجلاس میں کمیٹی کے ارکان شوکت راجہ، نورالامین وٹو، چوہدری افتخار حسین، ملک نوشیر خان، محمد اشرف رسول اور امجد علی جاوید بھی شریک تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے