اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.97 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 316.64 قیمت فروخت : 317.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.34 قیمت فروخت : 372.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.65 قیمت فروخت : 192.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.66 قیمت فروخت : 197.02
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.66 قیمت فروخت : 75.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.15 قیمت فروخت : 904.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ایچی سن معیار کے سکول قائم ہونگے، مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ منصوبے کی منظوری

14 Jul 2026
14 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ کے پائلٹ منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

 اجلاس میں پنجاب بھر میں ایچی سن سکول کے معیار کے بوائز اور گرلز سکول قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں لاہور کے وحدت روڈ پر طلبہ اور طالبات کے لیے الگ الگ مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ قائم کیے جائیں گے۔ ان مراکز میں جدید سپورٹس ہال، ہاکی اور کرکٹ اسٹیڈیم، گھڑ سواری کی سہولت اور سوئمنگ پول سمیت عالمی معیار کی تعلیمی اور کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر سنٹر میں پانچ ہزار طلبہ اور پانچ ہزار طالبات کو داخلے کی گنجائش ہوگی، جبکہ ان اداروں کا مقصد طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ قیادت، کردار سازی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے