اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.97 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 316.64 قیمت فروخت : 317.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.34 قیمت فروخت : 372.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.65 قیمت فروخت : 192.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.66 قیمت فروخت : 197.02
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.66 قیمت فروخت : 75.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.15 قیمت فروخت : 904.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026 کا 18 جولائی سے لاہور میں آغاز

14 Jul 2026
14 Jul 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کی ڈائز، کیمیکلز اور متعلقہ صنعتوں کی سب سے بڑی نمائش "11 واں کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026" 18 اور 19 جولائی کو لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔

نمائش ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، رین بو گروپ اور پنجاب ڈائز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے، صوبائی وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

2 روزہ ایکسپو میں 300 سے زائد قومی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان ڈائز، کیمیکلز اور متعلقہ صنعتوں کی جدید مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور صنعتی حل پیش کریں گے۔

پاکستان اور بیرون ملک سے ہزاروں صنعت کار، سرمایہ کار، درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، محققین اور کاروباری شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

نمائش کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیکسٹائل پرنٹنگ انڈسٹری ایکسپو بھی منعقد ہوگی، جہاں ڈیجیٹل پرنٹنگ، ٹیکسٹائل پروسیسنگ، فنشنگ ٹیکنالوجیز اور صنعتی آٹومیشن میں جدید پیش رفت پیش کی جائے گی۔

نمائش میں ٹیکسٹائل کیمیکلز، ڈائز، پگمنٹس، پرنٹنگ ٹیکنالوجیز، پینٹس، فارماسیوٹیکل اور زرعی کیمیکلز، کھادیں، پیٹروکیمیکلز، ڈٹرجنٹس، واٹر ٹریٹمنٹ، لیبارٹری آلات، صنعتی مشینری اور ماحولیاتی ٹیکنالوجیز سمیت مختلف شعبوں کی نمائندگی ہوگی۔

منتظمین کے مطابق 2016 میں آغاز کے بعد کلر اینڈ کیم ایکسپو پاکستان کی ڈائز اور کیمیکلز انڈسٹری کا نمایاں بزنس ٹو بزنس پلیٹ فارم بن چکا ہے، جو تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتی شراکت داری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ایکسپو کے منتظمین نے صنعت سے وابستہ افراد، کاروباری شخصیات اور میڈیا نمائندگان کو نمائش میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی زائرین آسان داخلے کے لیے پیشگی آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے